• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’چینی قونصلیٹ حملے میں 2 اہلکار شہید، 3 دہشتگرد ہلاک ہوئے‘‘

کراچی پولیس چیف امیر شیخ کا کہنا ہے کہ کراچی کے چینی قونصل خانے پر حملے کے واقعے کو فورسز نے مل کر ناکام بنا دیا۔

انہوں نے بتایا کہ تین دہشت گردوں نے چین قونصل خانے میں داخل ہونے کی کوشش کی، تینوں دہشت گرد مارے گئے ہیں،جبکہ واقع میں ہمارے دوپولیس اہلکارشہید اور ایک سیکیورٹی گارڈ زخمی ہوا۔

پولیس چیف کا مزید کہنا ہے کہ ایک مشکوک گاڑی بھی ملی ہے جس میں بارودی مواد موجود ہے، بم ڈسپوزل اسکواڈ نے دھماکا خیز مواد قبضے میں لے لیا ہے۔

انہوں نے یہ بھی بتایا کہ واقعے میں قونصل خانے کا تمام چینی عملہ محفوظ رہا ہے، کچھ بھارت سے تعلق رکھنے والے دہشت گرد اور کچھ علیحدگی پسند اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں۔

تازہ ترین