جس طرح ملین ڈالر سوال ہوتا ہے کہ آج کیا پکایا جائے، اسی طرح بلین ڈالر سوال یہ اٹھتا ہے کہ کیا پہنا جائے۔ گلوبل ولیج کی شکل اختیار کرتی اس دنیا اور آن لائن شاپنگ کی سہولت نے ہر چیز دسترس میں کردی ہے۔ اب اس ’کیا پہنا جائے‘ کے سوال کے جواب میں ہزاروں آپشنز موجود ہیں ، لیکن سوال پھر یہ سامنے آتا ہےکہ کونسا فیشن اپنایا جائے یا کس کے ٹرینڈ کو فالوو کیا جائے ؟تو جناب اگر کچھ سمجھ نہیں آرہا تو چیک کا فیشن اپنائیے، جو ہر دور میں اپنا وجود برقرار رکھے ہوئے ہے۔ آپ ٹی وی چینلز آن کریں یا فیشن شوز دیکھیں، آپ کوئی نہ کوئی سیلیبریٹی چیک پہنے نظر آجائے گی، یا پھر کوئی ماڈل ریمپ پر واک کررہی ہوگی۔ سردی ہویا گرمی، خزاں ہو یا بہار، چیک کا فیشن کبھی پرانا نہیں لگے گا۔
اگر آپ کے وارڈ روب میں کوئی چیک یا پلیڈز والا ڈریس نہیں ہے تو پہلی فرصت میں اسے شامل کریں کیونکہ موجودہ سیزن خصوصی طور پر چیک اور پلیڈ زکا ہی ہے۔ چیک کے پیٹرن پر بنے کوٹ سیدھے سادے بورنگ لباس کے مقابلے میں زیادہ جچتے ہیں۔ زیادہ گہرے امپریشن والے اور غیر متوقع رنگوںکا انتخاب آپ کو نمایاں بنا سکتاہے۔ اس سیزن کا ٹرینڈ bolder the better ہے۔
اسپاٹ لائٹ میں آنے والے چیک اور پلیڈزکے فیشن کو ’فیمیل پاور سوٹ‘‘ کا نام دیا گیا گیا تھا ، جس سے آپ اپنے آفس اسٹائل کو اَپ گریڈ کرسکتی ہیں اور آپ کو بہت سے فیشن اپنانے کا موقع مل سکتاہے۔ پلیڈ زشرٹس، چیک کی جیکٹ (بلیزر) اور لباس سے آپ کی شخصیت کے ساتھ ساتھ آفس میں بھی بہار آ جاتی ہے۔ یہ بزنس اسٹائل آپ کو دفتر سے باہر بھی ممتاز و نمایاں کرتاہے۔ یہ پاپولر ٹرینڈ اپنا کر آپ دفتر سے فارغ ہونے کے بعد تقریبات میں بھی بنا کسی ہچکچاہٹ کے جاسکتی ہیں اور اپنا گہر ا تاثر چھوڑ سکتی ہیں۔ لوگ بھی یقیناً آپ کے لباس کے انتخاب کو سراہیں گے۔
لائن اسکرٹ یا ٹی شرٹ
ویک اینڈ ہی ایسا موقع ہے، جب آپ چیک یا پلیڈز پیٹرن والے آئوٹ فٹ میں اپنی شام گزار سکتی ہیں۔ شاپنگ کرناہو یا فرینڈ ز کے ساتھ ہینگ آئوٹ، آپ کی گرافک شر ٹ یا لانگ اسکرٹ آپ کو اعتماد بخشتے ہوئے پرفیکٹ لُک دیں گے۔
جیکٹ (بلیزر)
چیک یا پلیڈز پیٹرن کی جیکٹ تو ویسے ہی وقت کی قید سے آزاد ہے، اسے جب چاہیں اور جہاں چاہیں پہنیں، اس طرح کی جیکٹس ہمہ گیر ہوتی ہیں اور ہمیشہ فیشن میں رہتی ہیں۔ ان کو آپ جینز یا ڈریس پینٹ پرپہن سکتے ہیں۔ ان پر پیسے خرچ کرکے آپ کبھی نہیںپچھتائیں گے بلکہ جب جب آپ کو لوگوں کی طرف سے اچھے تاثرات سننے کو ملیں گے، آپ خود اپنے انتخاب پر ناز کریں گے۔
پینٹ سوٹ
پینٹ سوٹ پورا چیک یا پلیڈز پیٹرن میں آج کل اِن ہے۔ اگر پینٹ کوٹ میں گلابی یا کسی بھی کنٹراسٹ میں شرٹ پہن لیں تودفترکے ساتھ ساتھ آپ کسی بھی پارٹی یا اسڑیٹ اسٹائل میں اپنی شخصیت کو نمایاں کرسکتی ہیں۔ سردیوں میں اگر آپ اس پر جیکٹ پہن لیں تو آپ اپنا فیشن اسٹیٹمنٹ خود بنا رہی ہوں گی۔
لانگ کوٹ
کوئی سا بھی ڈریس ہو، اس پر چیک یا پلیڈز پیٹرن والا لانگ کوٹ آپ کے ڈریس کی شان بڑھا دیتاہے۔ یہ کلاسک ہے اور اس فیشن اسٹائل کا ہمیشہ اعتراف کیا جاتاہے۔ سردیوں میں ویسے بھی اس فیشن کی بہت ترویج ہوتی ہے۔ آپ خود کو فیشن ایبل رکھنے کے ساتھ ساتھ موسم کو انجوائےبھی کریں گی۔
چیک والاپرس
صرف لباس ہی نہیں، آج کا پرس بھی چیک اور پلیڈ ز پیٹرن میں مقبول عام ہیں اور ان کی مانگ بڑھتی جارہی ہے۔ صرف بلیک اینڈ وائٹ چیک ہی نہیں ،بلکہ مختلف رنگوں والے پیٹرن میں دستیاب پرس آپ کے لباس کے ساتھ میچ کرتے ہیں یا پھر زبردست کنٹراسٹ بناتے ہیں۔