سکھر (بیورورپورٹ) متحدہ مجلس عمل کے مرکزی صدر مولانا فضل الرحمان تین روزہ دورے پر سکھر پہنچ گئے ایئرپورٹ پر مولانا عبدالغفور حیدری علامہ راشد محمود سومرو،اسلم غوری،مولانا صالح انڈھر و دیگر نے ان کا استقبال کیا مولانا فضل الرحمان 25نومبر کو سکھر میں ملین مارچ کی قیادت اور جلسہ عام سےخطاب کریں گےشکارپور کندھ کوٹ لاڑکانہ کا دورہ بھی کریں گےاور دور ے کےدوران پارٹی عہدیداران پرمشتمل اجلاس سے خطاب بھی کریں گے۔