شاعر:ضیاء شہزاد
صفحات192:،قیمت: 300روپے
ناشر:ثناء اکیڈمی A/199 ،بلاک2،گلشن اقبال، کراچی
ضیاء شہزاد صحافی ہیں، مصوّر بھی ہیں، شاعر بھی، یوں وہ مختلف جہتوں میں اظہار کرتے ہیں،لیکن غزل سے انہیں خصوصی نسبت ہے۔ یہ ان کے مجموعۂ کلام کا تیسرا ایڈیشن ہے، جو اپنی جگہ خود اہم بات ہے۔ دوسرے، ڈاکٹر پیرزادہ قاسم رضا صدیقی، کمال احمد رضوی، محمودشام، احفاظ الرحمٰن، نقاش کاظمی، پروفیسر خیال آفاقی اور دیگر اصحاب کی آرا سے بھی اس کتاب کی اہمیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔ضیاء شہزاد کے پختہ کار شاعر ہونے کے ناتے ان کی شاعری میں قدیم و جدید دونوں ہی رنگ و آہنگ نظر آتے ہیں۔ بامعنی اور خُوب صُورت سرورق اور سلیقے سے کی گئی طباعت و اشاعت کے ساتھ ان کی شاعری بھی قاری کو اپنی جانب مائل کرے گی۔