• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

اورکزئی دھماکے میں ہلاک3 ہندوؤں کا اٹک میں کریا کرم

پشاور(نیوز ایجنسی ) اورکزئی دھماکے میں مرنے والوں میں باپ بیٹے سمیت 3 ہندوؤں کا شمشان گھاٹ اٹک میں کریا کرم کردیا گیا۔گزشتہ روز اورکزئی کے علاقے کلایہ بازار میں ہونے والے دھماکے میں ہندو برادری سے تعلق رکھنے والے 3 افراد بھی ہلاک ہوگئے تھے۔ جن کی شناخت سرم چند، منت لال اور امرت لال کے نام سے ہوئی تھی۔تینوں ہندوں کا تعلق خیبر کی وادی تیراہ سے تھا اور وہ کپڑے کے تاجر تھے۔ گزشتہ روز کلایہ بازار کے ہفتہ وار بازار میں کپڑا فروخت کرنے گئے تھے، تینوں کی لاشیں رات گئے پشاور منتقل کی گئیں تھیں، سرم چند، اور منت لال باپ بیٹے ہیں، جن کی میتیں آخری رسومات جھنڈا بازار مندر میں ادا کرنے کے بعد اٹک شمشان گھاٹ روانہ کردی گئیں۔دوسری جانب خیبر پختونخوا کی اقلیتی برادری نے اورکزئی دھماکے میں نشانہ بننے والے ہندوؤں کی ہلاکت پر افسوس کا اظہار کیا ہے۔
تازہ ترین