• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چمن پسنجر سے کروڑوں روپے مالیت کاغیرملکی سامان برآمدکرلیا،کلیکٹرکسٹم

کوئٹہ(اسٹاف رپورٹر) کلیکٹرکسٹم اشرف علی نے کہا ہے کہ کسٹم عملے ٗ ایف سی اور پولیس نے چمن سے کوئٹہ آنے والی پسنجر ٹرین سے ڈھائی کروڑ سے زائد مالیت کا غیر ملکی سامان قبضے میں لے لیا یہ بات انہوں نے اتوار کو ماڈل کلیکٹریٹ میں ڈپٹی کلیکٹر مقبول بلوچ کے ہمراہ پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہی اس کے موقع پر سپرنٹنڈنٹس مقصود احمد درانی ، نعمت کاکڑ، شہزاد اختر ، یو نسں عطائی ،پبلک ریلیشن افسر ڈاکٹر عطاءمحمد بڑیچ ،سی ایچ او احد درانی بھی موجود تھے انہوں نے کہا کہ خفیہ اطلاع پر کارروائی کرکے چمن پسنجر سے غیر ملکی سامان کوئٹہ لایا جانے والا سامان ہفتے کی شب قبضے میں لے لیا جس میں غیر ملکی کپڑا، سگریٹ، ایل سی ڈی ، آٹو پارٹس،کمبل ، کراکری، گیس ہیٹر ، آئر کنڈیشن اور موبائل فون شامل تھے جن کی مالیت ڈھائی کروڑ روپے سے زائد بنتی ہے انہوں نے کہا کہ اس کارروائی میں پولیس اور ایف سی نے بھی تعاون کیا ہے۔
تازہ ترین