• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں آج سے شروع عدالتی ہفتہ کیلئے ججز روسٹر میں تین تبدیلیاں

راولپنڈی(اپنے رپورٹر سے)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ میں آج سے شروع ہونےکیلئے عدالتی ہفتہ کیلئے ججز روسٹر میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔جسٹس ملک شہزاد احمد خان،جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شکیل الرحمان خان کو راولپنڈی میں تعینات کیا گیا ہے۔جسٹس راجہ شاہد محمود عباسی راولپنڈی میں ہی تعینات ہیں۔جس کے بعد آج سے ڈویژن بنچ ون جسٹس ملک شہزاد احمد خان اور راجہ شاہد محمود عباسی اورڈویژن بنچ ٹو جسٹس صداقت علی خان اور جسٹس شکیل الرحمان خان پر مشتمل ہوگا۔سنگل بنچوں میں بھی یہ ہی ججز کام کرینگے۔
تازہ ترین