ملتان(سٹاف رپورٹر) وزارت زراعت پنجاب کے اعلی حکام کی روایتی سستی کے باعث ملتان ڈویژن میں ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو ترقیوں سے محروم کردیا گیاہے، افسران نے من پسند اہلکاروں کو عارضی ترقیاں دے کر خوش کرنے لگے ہیں جبکہ حق دار اہلکار گزشتہ 25سے 30برس گزرنے کے باوجود ایک ہی اسامی پر ریٹائرمنٹ پر پہنچ گئے ہیں جس کی وجہ سے اہلکاروں میں شدید قسم کی مایوسی پائی جاتی ہے ،محکمہ زراعت توسیع ملتان میں ایک درجن سے زائد اہلکاروں کو ڈی پی سی نہ ہونے کی وجہ سے ترقیاں نہیں دی جارہی ہیں،ڈی جی زراعت توسیع پنجاب نے من پسند اہلکاروںکو عارضی ترقیاں دینے کا سلسلہ شروع کررکھا ہے جبکہ حق دار اہلکار ذلیل وخوار ہونے لگے ہیں جس پر اپیکا بھی سراپا احتجاج بنی ہوئی ہے۔