• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

کوئٹہ کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے، رحیم کاکڑ

کوئٹہ(سٹی ڈیسک)سابق میئر رحیم کاکڑ، نسیم الرحمن، سلیم قریشی، سرور بازئی، میر وائس کاکڑ ایڈووکیٹ، عمر فاروق کاکڑ ایڈووکیٹ، غفار بادینی، ظہور کرد،ِشریف کرد،کلیم اللہ،طارق محمود، برات خان، جاوید احمد، منظور سرپرہ، محمد نسیم اور محمد یوسف نے کمشنر کوئٹہ ڈویژن محمد ہاشم غلزئی سے اپیل کی ہے کہ ڈپٹی کمشنر کو احکامات صادر کریں کہ فوری کوئٹہ ڈسٹرکٹ کی پرائس کنٹرول کمیٹیوں کو فعال کیا جائے کوئٹہ شہر میں مہنگائی نے ایک عذاب بنایا ہوا ہے غریب عوام مشکلات کاشکار ہیں اس لئے کوئٹہ کے عوام کی مشکلات اور ذمہ داریوں کا احساس کرتے ہوئے فوری پرائس کنٹرول کمیٹی کو فعال کیا جائے تا کہعوام کی مشکلات میں کمی آسکے ۔
تازہ ترین