• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

راولپنڈی،تحریک لبیک کے 2سو کارکنوں کیخلاف مقدمات،95گرفتار

راولپنڈی (سٹاف رپورٹر،نمائندہ جنگ)راولپنڈی پولیس نے حکومت کیخلاف بغاوت پر اکسانے، اشتعال انگیزتقاریرکرنے اورروڈبلاک کرنے کے الزامات میں تحریک لبیک کے 200کے قریب رہنماؤں اورکارکنوں کےخلاف مقدمات درج کر کے95کو گرفتار کر لیا۔ جبکہ انسداد دہشت گردی کی خصوصی عدالت نمبر ایک راولپنڈی کے جج محمد اصغر خان نے اقدام قتل، پولیس مزاحمت اور دہشتگردی کے الزام میں گرفتار تحریک لبیک کے سربراہ خادم رضوی کے بھائی سمیت 16ملزمان کا 7روزہ جسمانی ریمانڈ منظور کرلیا، عدالت نے 3دسمبر کو دوبارہ پیش کرنے کا حکم دیا ہے۔جبکہ تحریک لبیک راولپنڈی کے امیرسمیت 7افرادکے خلاف کارکنوں کو سوشل میڈیااوردیگرذرائع کے ذریعے حکومتی اداروں کے خلاف بغاوت پراکسانے کے الزام میں مقدمہ درج کرلیاگیا۔ ایس ایچ اوتھانہ روات حاجی طارق محمودنے ایف آئی آردرج کراتے ہوئے مؤقف اختیارکیاکہ مخبر نے اطلاع دی کہ تحریک لبیک پاکستان کے عہدیدار کارکنوں کوحکومتی اداروں کے خلاف بغاوت پراکسارہے ہیں،جس پرمذکورہ مکان پرریڈ کیا گیا تو وہاں پرموجود چوکیدار عبدالخالق نے بتایاکہ عنایت الحق شاہ وغیرہ دوتین یوم سے یہاں مقیم تھے کسی نامعلوم جگہ پرچلے گئے ہیں ،سینٹرل جیل اڈیالہ میں لائے گئے تحریک لبیک کے 400کارکنوں کو بھکر اور میانوالی بھیج دیا گیا۔ ادھرتحریک لبیک کے کارکن ہونے کے شبے میں پکڑے گئے متعددافرادکےاہل خانہ گذشتہ تین چارروزسے خوارہورہے ہیں، ان کاکہناہے کہ ان کے عزیزوں کوبلاوجہ پکڑاگیاہے۔
تازہ ترین