کوئٹہ(آئی این پی)عوامی نیشنل پارٹی ضلع کوئٹہ الیکشن کمیٹی کااجلاس باچاخان مرکز میں زیرصدارت ضلعی چیئرمین مابت کاکا منعقد ہوا جس میں سیکرٹری عصمت خان ،اراکین حاجی آصف کاکڑ، انجینئر باز محمدخلجی اور حاجی نذرعلی پیر علی زئی نے شرکت کی اجلاس میں ضلع کوئٹہ میں ممبر سازی مہم اور دیگر امور زیر غور آئے اور مختلف آراء اور تجاویز پر بحث کی گئی اور فیصلہ کیاگیاکہ طے شدہ شیڈول کے مطابق ممبرسازی فارم کی تقسیم ،بنیادی یونٹوں اور بعدازاں ضلعی انتخابات کے انعقاد کو ممکن بنانے کو اولیت دینگے ،اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنماء صوبائی وزیر زراعت انجینئر زمرک خان اچکزئی کو الیکشن کمیشن کی جانب سے 14پولنگ پر دوبارہ ضمنی انتخاب کرانے کے فیصلہ کو کالعدم قرار دینے کا خیرمقدم کرتے ہوئے کہاگیاکہ شکست خوردہ عناصر پارٹی کی بڑھتی ہوئی مقبولیت سے خائف ہوکر منفی حربے استعمال کررہے ہیں سپریم کورٹ کی جانب سے سٹے آرڈر خوش آئند ہے اجلاس میں پارٹی کے مرکزی رہنماء عزیز اللہ خان عزیز ماما کو ان کی 9ویں برسی کے موقع پر خراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہاگیاکہ مرحوم ایک خودار حق گو باکردار رہنماء تھے اور شروع دن سے فکر باچاخان اور پشتون قومی تحریک سے وابستہ رہے اور مرتے دم تک اس پر سختی سے کاربند رہے ان کی 9ویں برسی کی مناسبت سے 3دسمبر کو تعزیتی ریفرنس میں انہیں خراج عقیدت پیش کیاجائے گاتمام ساتھیوں کو ریفرنس میں شرکت کی تاکید اور کوئٹہ کے غیور اولس سے شرکت کی اپیل کی گئی ہے ۔