اسلام آباد (نمائندہ جنگ) تحریک انصاف کے مرکزی سیکرٹری اطلاعات نعیم الحق نے کہا ہے کہ دورخی اور دوغلا پن مولانا فضل الرحمٰن کی سیاست کا طرہ امتیاز ہے ،موقع پرستی و جھوٹ مولانا کی سیاست کا محور و مرکز ہیں ، کسی بھی نظرئیے کی حامل جماعت اقتدار میں آئے مولانا اس کا حصہ بننے کو بے تاب رہتے ہیں، وزیر اعظم کے سامنے ہوں تو انہیں امیر المومنین اور میڈیا کے سامنے انہیں اغیار کا ایجنٹ کہتے ہیں ، مولانا کی موجودگی میں یہود و ہنود کو اسلام اور پاکستان کے خلاف کسی قسم کی سازش کی بھی ضرورت نہیں۔ ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ مولانا کی حرص اقتدار نے ان کے ذہنی توازن پر مہلک اثرات مرتب کئےہیں۔