اسلام آباد (این این آئی)اسلام آباد ہائی کورٹ کے سینئر جج جسٹس اطہر من اللہ نے اسلام آباد ہائی کورٹ کے چیف جسٹس کے عہدے کا حلف اٹھا لیا۔وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں صدرمملکت ڈاکٹر عارف علوی نے جسٹس اطہر من اللہ سے ان کے عہدے کا حلف لیا۔حلف برداری کی یہ تقریب ایوان صدر میں منعقد ہوئی، جس میں وفاقی وزرا، ارکان پارلیمنٹ اور اسلام آباد ہائی کورٹ کے ججز موجود تھے۔