• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس واپس وطن روانہ، آج مقدمات کی سماعت کرینگے

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار برطانیہ کے ایک ہفتے کے دورے کے بعد واپس وطن روانہ ہو گئے، وہ کچھ دیر بعد وطن واپس پہنچیں گے۔

پاکستان روانگی سے قبل لندن میں میڈیا سے گفتگو کے دوران انہوں نے کہا کہ وہ علیمہ خان کے خلاف از خود نوٹس پر ابھی بات نہیں کریں گے۔

انہوں نے مزید کہا کہ جو تحریک شروع کر دی ہے اس کی محافظ پوری قوم ہے، اوورسیز پاکستانیوں کی محبت کو ہمیشہ یاد رکھیں گے۔

چیف جسٹس وطن پہنچنے کے بعد آج ساڑھے 11 بجے سپریم کورٹ اسلام آباد میں مقدمات کی سماعت کریں گے۔

سپریم کورٹ نے اعظم سواتی کیس آج سماعت کے لیے مقرر کیا ہے۔

تازہ ترین