چیف جسٹس میاں ثاقب نثار نے علیمہ خان کی دبئی میں جائیداد کے معاملے کا از خود نوٹس لے لیا۔
ذرائع کے مطابق چیف جسٹس نے علیمہ خان کی جائیداد کے معاملے کا ازخود نوٹس کیس سماعت کےلئے مقرر کردیا ہے۔
علیمہ خان نے اپنی دبئی کی کروڑوں روپے مالیت کی مجموعی جائیداد کا 50 فیصد حصہ ایف بی آر کو دیا تھا۔
ایف بی آر کو جمع کرائی گئی رقم میں سے25 فیصد حصہ ٹیکس اور 25 فیصد جرمانے کے طور پر جمع کرایا تھا۔
اس سے قبل سابق وزیراعظم نوازشریف نے قومی احتساب بیورو (نیب) سے علیمہ خان کی جائیداد کی چھان بین کا مطالبہ کیا تھا۔
نوازشریف نے صحافیوں سے گفتگو میں کہا تھاکہ علیمہ خان کے پاس دبئی میں اربوں روپے کی جائیداد کہاں سے آئی؟ جائیداد چھپانے پر جرمانہ ادا کیا، یہ این آر او نہیں؟