• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس، جے آئی ٹی کے اہم انکشافات

آئی جی اسلام آباد تبادلہ کیس میں سپریم کورٹ میں زیر سماعت ے جس میں پیش کی گئی جےآئی ٹی رپورٹ میں اہم انکشافات سامنے آئے ہیں۔

جےآئی ٹی رپورٹ میں کہا گیا ہےکہ سواتی خاندان کا مؤقف جھوٹ پر مبنی،بے بنیاد اور تضادات سے بھرپور ہے۔

رپورٹ کے مطابق واقعے کے اگلے دن ہی وزیر مملکت داخلہ اور ایس ایس پی آپریشنز اعظم سواتی کے گھر گئے۔

پولیس اعظم سواتی کے خاندان کے ساتھ مل گئی اور واقعے کی ایماندارانہ تفتیش نہیں کی، پولیس افسران نےجان بوجھ کرغیر ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔

رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ متاثرہ شخص نیازعلی نے بتایا ہے کہ اس کے گھر جرگہ آیا تھا، بطور پختون وہ جرگے کو انکار نہیں کرسکا اور اس نے ملزمان کو معاف کر دیا۔

نیازعلی کے خاندان کو رقم کی پیش کش بھی کی گئی جو اس نے ٹھکرا دی اور یہ سب سپریم کورٹ کے ازخود نوٹس لینے کے بعد ہوا۔

تازہ ترین