• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

تربت اور کوہلو میں فورسز کی کارروائی ،کمانڈر سمیت کالعدم تنظیموں کے 7 ارکان ہلاک

کوئٹہ(نمائندہ جنگ) تربت میں سیکورٹی فورسز کی کارروائی میں کالعدم تنظیم کے کمانڈر سمیت تین افراد ہلاک ہوگئے ایف سی ترجمان کےمطابق تربت کے علاقے دشت میں میرانی ڈیم کے قریب ایف سی اور حساس اداروں نے کارروائی کے دوران فائرنگ کے تبادلے میں کالعدم تنظیم بی آر اے کے اہم کمانڈر ماما بگٹی سمیت تین مبینہ شرپسند ہلاک ہوگئے اور ان کے قبضے سے تین کلاشنکوف ، تین آر پی جی سیو ن ، چار ہینڈ گرنیڈ ایک راکٹ 27راؤنڈ اور دیگر اشیاء برآمد کرلئے ایف سی ترجمان کے مطابق ہلاک ہونے والوں کا تعلق کالعدم تنظیم سے تھا اور وہ شادی کور ڈیم پر کام کرنے والے مزدوروں کے قتل میں ملوث تھے ۔ ایف سی اور حساس ادارے نے کوہلوکے علاقے کاہان میں کارروائی کی اس دوران فائرنگ تبادلے میں کالعدم تنظیم بی ایل اے کے چار مبینہ شرپسند ہلاک اور دو زخمی ہوگئے کارروائی کے دوران تنظیم کے پانچ ٹھکانے مسمار کردیئے گئے تین بم دو ہینڈ گرنیڈ دو رائفلز اور حساس دستاویزات قبضے میں لے لئے گئے۔
تازہ ترین