کوئٹہ(سٹی ڈیسک) پاکستان میڈیکل ایسوسی ایشن کوئٹہ زون کا اجلاس ہوا جس میں عہدیداروں اور کارکنو ں نے شرکت کی اجلاس میں پانچ پروفیسروں کے ساتھ حکام بلا کے روئیے کی مذمت کرتے ہوئے کہا کہ جب تک نا انصافی کا ازالہ نہیں کیا جائیگا احتجاج جاری رہے گا اجلاس میں متفقہ طو رپر پی ایم اے کوئٹہزون اور بی ٹی اے کو غیر مشروط طور پر اختیار دیا گیا اور اجلاس کے آخر میں پر امن احتجاجی مظاہرہ کیا گیا اس موقع پر کمیٹی تشکیل دی گئی جو مسئلے کے حل کیلئے اقدامات کریگی کمیٹی میں پروفیسر عبدالباقی درانی پروفیسر غلام رسول پروفیسر نائلہ احسان پروفیسر عائشہ صدیقہ پروفیسر راز محمد کاکڑ ڈاکٹر مصطفی وردگ ڈاکٹر نور مغیری ڈاکٹر آصف مندوخیل ڈاکٹر بیزن بلوچ ڈاکٹر احسان اللہ توخوی ڈاکٹر کلیم اللہ مندوخیل ڈاکٹر عبدالصمد بلو چاور ڈاکٹر مشتاق بھنگر شامل ہیں۔