ملتان (سٹاف رپورٹر) نیب ملتان کے ڈائریکٹر جنرل عتیق الرحمنٰ نے کھلی کچہری لگائی اس دوران 15 سائلین نے شکایات پیش کیں،جن میں زیادہ تر شکایات سرکاری افسران کی اختیار ات سے تجاوز، محکمہ مال اور غیر قانونی قبضہ سے متعلق تھیں، ڈائریکٹرجنرل نیب نے شکایات سن کر سائلین کی داد رسی کے احکامات جاری کئے۔