راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے عملے نے جمعرات کے روز بھی مری روڈ پر تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رکھی اور چار شاپنگ سینٹرز میں بنی پارکنگ فوری طور پر گاہکوں کیلئے کھولنے کی ہدایت کی، گزشتہ روز بھی بعض شرپسندوں نے مزاحمت کرتے ہوئے رکاوٹ ڈالنے کی کوشش کی جسے ناکام بنا دیا گیا، ٹائون آفیسر شہزاد حیدر کے مطابق مری روڈ پر بدھ کے روز لیاقت باغ تا سکستھ روڈ تک تجاوزات کیخلاف آپریشن کے بعد اکثر دکانداروں نے جمعرات کے روز دوبارہ تجاوزات سجا لی تھیں جسے ہٹاکر کر آشیانہ سینٹر، چائنہ سینٹر، گلف سینٹر اور رابی سینٹر میں بنی کار پارکنگ کو استعمال میں لانے کی ہدایت کرتے ہوئے بیسمنٹ کو لگے تالے توڑ کر مالکان کو فوری طور پر صفائی کر کے گاہکوں کیلئے کھولنے کا حکم دیا گیا۔