• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیر سیاحت گلگت بلتستان کو معافی نامہ جمع کرانے کا حکم

وزیر سیاحت گلگت بلتستان کو تحریری معافی جمع کرانے کا حکم

سپریم کور ٹ نے اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے عملے کے ساتھ بد تمیزی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران وزیر سیاحت گلگت بلتستان کو تحریری معافی جمع کرانے کا حکم دیا۔

چیف جسٹس میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں 3 رکنی بنچ نےازخود نوٹس کی سماعت کی،جس کے دوران چیف جسٹس نے پنجاب پولیس کو وزیر سیاحت گلگت بلتستان کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش کرنے کی ہدایت کی۔

اسلام آباد ایئر پورٹ پر پی آئی اے کے عملے کے ساتھ بد تمیزی پر ازخود نوٹس کیس کی سماعت کے دوران عدالت میں واقعے کی موبائل سے بنی ویڈیو کو اسکرین پر چلایا گیا۔

گلگت بلتستان کے وزیر سیاحت فدا خان نے عدالت میں مؤقف اختیار کیا کہ میں نے بدنیتی سے دھکا نہیں دیا، دو دن سے پرواز گلگت نہیں بھیجی جا رہی تھی۔

انہوں نے عدالت سے کہا کہ میں اپنے رویے پر معذرت خواہ ہوں۔

چیف جسٹس پاکستان نے گلگت بلتستان کے وزیر کو تحریری معافی جمع کرانے کا حکم دیتے ہوئے کہا کہ کہاں ہیں پنجاب کے ایڈووکیٹ جنرل؟ آپ تحریری معافی نامہ الگ سےجمع کرائیں ، ایڈووکیٹ جنرل پنجاب اس معاملے کو دیکھیں۔

سماعت کے دوران آئی جی اسلام آباد سپریم کورٹ میں پیش ہوئے،چیف جسٹس نے آئی اسلام آباد سے کہاکہ جب سے آئی جی بنے ہیں آپ عدالت میں پیش کیوں نہیں ہوتے؟

چیف جسٹس نے کہا کہ اپنا غرور اور تکبر گھر چھوڑ کر آیا کریں، یہ عدالت ہے، ایئر پورٹ پر بدتمیزی ہوئی اس پر آپ نے کیا ایکشن لیا؟

آئی جی اسلام آبانے جواب دیا کہ ایئر پورٹ ہماری حدود میں نہیں پنجاب کی حدود میں ہے۔

تازہ ترین