لاہور(نمائندہ جنگ)کیبل آپریٹرز ایسوسی ایشن اور حکومت پنجاب کے مابین مذاکرات ہوگئے۔گذشتہ روزخالد ارائیں،کیپٹن جبار خان،ملک فرقان ،چوہدری طاہر و دیگر نے ممبر قومی اسمبلی حمزہ شہباز شریف سے ماڈل ٹائون میں ملاقات کی۔ذرائع نے بتایامعاملات تقریباًطے پاگئے ہیں لیکن امکان ہے کہ حتمی اعلان پرسوں وزیراعلیٰ میاں محمد شہباز شریف خود کریں گے۔