نیوزی لینڈ کے ساحل پر آنے والی 6وہیل مچھلیوں کو ریسکیو اہلکاروں نے کئی گھنٹوں کی سخت محنت کے بعد زندہ سلامت گہرے سمندر میں چھوڑ دیا۔
North Island کی ساحلی پٹی پر آنے والی یہ وہیل مچھلیاں پانی کے دباؤکی وجہ سے سمندر میں واپس نہیں جا سکی تھیں۔
گہرے پانی میں رہنے کی عادی ان وہیل کو گہرے سمندر میں واپس چھوڑنے کیلئے ریسکیو اہلکاروں کی بڑی تعداد ساحل پر پہنچی اور کئی گھنٹوں کی محنت کے بعد انسانی زنجیر بنا کر انہیں سمندر میں چھوڑ دیا گیا۔