• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کے بجائے مقبوضہ کشمیر پر توجہ دی جائے، راجہ فہیم کیانی

برمنگھم(پ ر) تحریک کشمیر برطانیہ کے صدر راجہ فہیم کیانی نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی خبریں پھر گردش کر رہی ہیں حکومت پاکستان اس کی متنازع حیثیت کو چھیڑنے کی بجائے مقبوضہ کشمیر کے حالات پر توجہ دے نہتے کشمیری روزانہ کی بنیاد پر بھارتی فوجی دہشت گردی کا نشانہ بن رہے ہیںاس ظلم اور بربریت کو دنیا کے سامنے پیش کرنے کی ضرورت ہے گلگت بلتستان کشمیر کا حصہ ہے پاکستان اس کو صوبہ بنائے گا تو بھارت کو ایکٹ 35a میں ترمیم کرنے میں آسانی ہو جائے گی اور پاکستان اور بھارت میں کوئی فرق نہیں رہے گا۔ انہوں نے کہا کہ وزیر اعظم پاکستان بھارت کو بار بار مذاکرات اور امن کی دعوت دے رہےہیں۔ بھارت کی ستر سالہ تاریخ گواہ ہے کہ بھارت نے اسے کمزوری سمجھ کر پاکستان کی پُرامن کوششوں کو سبوتاژ کیا ہے دھمکیاں اور جارحانہ طرز عمل اختیار کیا ہے اور مذاکرات کے راستے بند کر رکھے ہیں۔ فہیم کیانی نے کہا کہ حکومت پاکستان سفارتی محاذ پر بھارت کے لیے ایسے حالات پیدا کرے کہ بھارت مذاکرات کا راستہ اختیار کرے اب تو فل ٹائم وزیر خارجہ بھی موجود ہیں وہ اسلام آباد سے نکلیں اقوام متحدہ کے انسانی حقوق کمیشن کی کشمیر رپورٹ پر حکومت نے کوئی فائدہ نہیں اٹھایا بلکہ رپورٹ کو پرنٹ تک کرنے کی کوشش نہیں کی گئی پاکستان کا سفارتی محاذ پر خاموش رہنے کے نتیجے میں اور بھارت انسانی حقوق کی کونسل کا ممبر بننے میں کامیاب ہوگیا ۔ انہوں نے کہا کہ بھارت سیاسی اور سفارتی زبان نہیں سمجھتا پاکستان کو جارحانہ پالیسی اختیار کرنا ہوگا مودی کی زبان میں جواب دینا ہوگا۔
تازہ ترین