• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر پر پاکستان کا موقف کمزور ہوگا، چوہدری محمد خان

ایلڈرشاٹ (پ ر) سابق ممبر کشمیر کونسل چوہدری محمد خان نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے سے کشمیر پر کشمیریوں اور پاکستان کا موقف کمزور ہو گا، اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل میں کشمیر پر منظور شدہ قراردادیں بھی اس بات کا ثبوت ہیں کہ جب تک ریاست کشمیر میں رائے شماری نہیں ہو جاتی اور کشمیری اپنی قسمت کا فیصلہ نہیں کر لیتے ریاست جموں کشمیر کی ہیت کو نہیں بدلا جا سکتا، کشمیری اپنے اس حق کے لئے لاکھوں کی تعداد میں قربانیاں دے چکے ہیں پاکستان کی قیادت کو کوئی بھی فیصلہ کرنے سے پہلے کشمیری قیادت کو اعتماد میں لینا ہو گا چوہدری محمد خان نے صدر آل جموں کشمیر مسلم کانفرنس سردار عتیق احمد خان کی طرف سے گلگت بلتستان کی تاریخی اور جغرافیائی ہیت کو بدلنے کے حوالے سے پیدا ہونے والے خدشات کے حوالے سے وفاقی وزیر امور کشمیر سے ملاقات اور اپنا موقف پیش کرنے کے فیصلے کی بھرپور حمایت کی، چوہدری محمد خان نے مزید کہا کہ کشمیری پاکستان کی موجودہ حکومت سے بہت ساری توقعات لگائےبیٹھے ہیں کہ وہ کشمیریوں کے موقف کو بہتر انداز میں اقوام متحدہ اور اقوام عالم کے سامنے پیش کریں گے تاکہ مقبوضہ کشمیر میں بھارتی ظلم و جبر اور انسانی حقوق کی سنگین خلاف ورزیوں کو روکا جا سکے۔
تازہ ترین