راولپنڈی (نمائندہ جنگ) راولپنڈی میونسپل کارپوریشن کے عملے نے جمعہ کے روز بھی مری روڈ پر عارضی اور پختہ تجاوزات کیخلاف کارروائی جاری رکھی، ٹائون آفیسر شہزاد حیدر کی زیرنگرانی سپرنٹنڈنٹ فریزن خان اور دیگر عملے نے سکستھ روڈ سے مری روڈ کے بائیں جانب سے کارروائی شروع کرتے ہوئے دکانوں کے باہر لگے بورڈز، شیڈز اور دیگر تجاوزات کو گرایا، کارپوریشن ذرائع کا کہنا ہے کہ یہ کارروائی لیاقت باغ تک جاری رہےگی، اس کے علاوہ شہر کے علاقوں میں بھی تجاوزات ہٹانے کے احکامات پر عمل کریں گے۔