• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

ہاکی ورلڈ کپ،پاکستان کی مہم آج جرمنی کیخلاف میچ سے شروع

کراچی(اسٹاف رپورٹر) پاکستان ہاکی ٹیم بھارتی ریاست اڑیسہ کے شہر بھوبنیشور میں جاری ورلڈ کپ میں اپنی مہم کا آغاز ہفتے کو مضبوط جرمن ٹیم کے خلاف کرے گی۔ ٹورنامنٹ شروع ہونے سے قبل پاکستانی ٹیم کے ہیڈ کوچ توقیر ڈار کو اسسٹنٹ منیجر جبکہ اسسٹنٹ کوچ ریحان بٹ کو ہیڈ کوچ بنادیا گیا ہے۔ پاکستان ہاکی فیڈریشن اس تنازع پر خاموش ہے تاہم ذرائع کا کہنا ہے کہ ٹورنامنٹ میں میچوں کے دوران بنچ پر منیجر حسن سردار، ریحان بٹ اور ٹیم ڈاکٹر بیٹھیں گے۔ توقیر ڈار نے ورلڈ کپ سے پہلے ٹیم جوائن کی ہے اس لئے وہ ریحان بٹ کے حق میں دستبردار ہوگئے ہیں۔ ریحان بٹ، رولینٹ اولٹمینز کے ساتھ بھی کام کررہے تھے۔ دانش کلیم بدستور اسسٹنٹ کوچ ہوں گے۔ دریں اثنا پاکستان اور جرمن ٹیمیں چار سال بعد مدمقابل آرہی ہیں۔ پاکستان گروپ ڈی میں جرمنی، ہالینڈ اور ملائیشیا کے ساتھ ہے ۔ اسے گروپ آف ڈیتھ قرار دیا گیا ہے۔ دونوں ٹیمیں آخری بار 2014 کی چیمپئنز ٹرافی کے فائنل میں آمنے سامنے آئیں تھیں ، جس میں جرمنی نے دو گول سے کامیابی حاصل کی تھی، پاکستان ہاکی ٹیم نے آخری بار 2012کی چیمپئنز ٹرافی میں جرمنی کو شکست دی تھی، پاکستان چار بار جبکہ جرمنی ورلڈ کپ کا اعزاز تین بارجیت چکا ہے۔

تازہ ترین