اسلام آباد(اے پی پی) سپریم کورٹ نے اسلام آباد ائر پورٹ پر گلگت بلتستان کے وزیرسیاحت فدا خان کی جانب سے پی آئی اے عملے کے ساتھ بدتمیزی کے معاملے کے حوالے سے ازخود نوٹس کیس میں متعلقہ وزیر فدا خان کی معافی قبول کرتے ہوئے واضح کیا ہے کہ عدالت مخصوص حالات میں گلگت وبلتستان کے عوام کے ساتھ اظہار محبت کے طورپرآپ کامعافی نامہ قبول کرکے احترام دے رہی ہے لیکن معافی ان لوگوں سے مانگنی چاہئے جن کی دل آزاری کی گئی ہے ۔