• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

میر پور خاص: عدالت کے حکم پر ہاری خاندان بازیاب

میرپورخاص(نامہ نگار) سیشن جج میرپورخاص کی عدالت نےہاری خاندان کی بازیابی کے لئے عدالت میں دائر کی گئی درخواست پر پولیس کو مذکورہ ہاری عدالت میں پیش کرنے کا حکم دیا تھاجس پر پولیس کی ایک ٹیم نے میرپورخاص کے تعلقہ سندھڑی کی حدود میں ایک زمیند ار کی زمین پر چھاپہ مار کر 4مرد، 3خواتین اور 7بچوں پر مشتمل ہاری خاندان کے 14افراد بازیاب کر کے عدالت میں پیش کئے تھے۔آزاد ہونے والے ہاریوں کا کہنا تھا کہ زمیندار ایک عرصے سے ان کا حسا ب نہیں کررہاتھا اور ان سے زبر دستی کام لیتا تھا۔
تازہ ترین