کوٹلی(نمائندہ جنگ) صدر مسلم کانفرنس سردار عتیق نے کہا ہے وفاق نے گلگت بلتستان کو صوبہ بنانے کی سمری مسلم کانفرنس کی تحریک پر روک دی ہے جس پر پوری کشمیری قوم وفاقی حکومت کی مشکور ہےگلگت بلتستان ہمارا حصہ ہے، کرتار پور راہداری سے ملکی وقار بلند ہوا ، سیز فائر لائن کو بھی کھولا جائے،حکومتی نااہلی ، کرپشن پر وائٹ پیپر شائع کرینگے، پاک چین اور پاک بھارت معاہدوں اور اقوام متحدہ کے ریکارڈ کے مطابق گلگت بلتستان ، آزاد اور مقبوضہ کشمیر ریاست جموں و کشمیر کا حصہ ہیں، کرتار پور راہداری سے عالمی سطح پر پاکستان کا وقار بلند ہوا ،پاک بھارت تعلقات میں بہتری آنے کی امید ہے، کرتار پور کی طرح سیز فائیر لائن کو بھی کھولا جائے ، بیرون ملک تارکین وطن اور ریاستی لیڈر شپ کی کاوشوں سے مسئلہ کشمیر اجاگر ہوا، مسلم کانفرنس احتساب بورڈ کے چیئرمین الیاس بٹ ایڈووکیٹ کی وفات پر تعزیت اور فاتحہ خوانی کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا الیاس بٹ ایڈوکیٹ جیسے کارکن کسی بھی جماعت کا اثاثہ ہوتے ہیں، اپنی جماعت کی پشت میں چھرا گھونپنے کی رسم فاروق حیدر نے ڈالی جو تاحال جاری ہے ، حکومتی نااہلی اور کرپشن پر وائٹ پیپر شائع کرینگے، موجودہ حکومت کی نااہلی کے باعث ترقیاتی بجٹ کے اربوں روپے لیپس ہو گئے جو خرچ ہوئے وہ کرپشن کی نذر ہو گئے ، وزراء ، حکومتی شخصیات اور بیوروکریسی کام نہیں کرتے ، جنگلا ت تباہ و برباد ہو رہے ہیں، محکمہ اکلاس اور برقیات سمیت دیگر سرکاری ملازمین کا استحصال ہورہا ہے ، مسلم کانفرنس زلزلہ کے بعد 56ارب روپے لائے جو بعد کی حکومتوں نے ضائع کردئیے ۔