برفیلے پہاڑ پر یورپ کی بلند ترین عمارت
اٹلی کے کوہ الپس میں واقع یورپ کی بلند ترین بلڈنگ ایک دور دراز کیبن کی شکل میں موجود ہے۔ یہ کیبن یا ہٹ سطح سمندر سے تقریباً 15,000 فٹ کی بلندی پر واقع ہے۔ مارگریٹا ہٹ نامی جھونپڑی نما یہ کیبن دنیا کے سب سے زیادہ دور افتادہ پہاڑی کیبنز میں سے ایک ہے۔