• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

وزیراعظم عمران گلگت بلتستان کے عوام کوحقوق دینگے،پی ٹی آئی رہنماؤں کی پریس کانفرنس

اسلام آباد(خصوصی نامہ نگار) پاکستان تحریک انصاف گلگت بلتستان کے رہنماؤں نے کہاہے کہ وزیراعظم عمران خان گلگت بلتستان کے عوام کو ان کی امنگوں کے مطابق آئینی و قانونی حقوق دینے کے خواہاں ہیں۔پی ٹی آئی کی حکومت جی بی کو جلدقومی دھارے میں شامل کررہی ہے۔ ستر سالوں سے گلگت بلتستان کے لوگوں کے ساتھ نا انصافی کی جارہی ہے۔گلگت بلتستان کے عوام کو سرتاج عزیز کمیٹی نے بے وقوف بنایا۔وفاقی وزیر امین گنڈاپور کی سربراہی میں گلگت بلتستان کے عوام کو آئینی حقوق ملیں گے۔وزیر اعلیٰ گلگت بلتستان حفیظ الرحٰمن کو ٹھیکوں کے علاوہ وہاں کے عوام کی کوئی پرواہ نہیں۔ آنے والے الیکشن میں کرپٹ سیاستدانوں کو پتہ چل جائے گا کہ گلگت بلتستان کس کا ہے،اتوار کو تحریک انصاف گلگت بلتستان کے صوبائی جنرل سیکرٹری فتح اللہ خان،سینئر نائب صدر شاہ ناصر، بانی رہنما صابر حسین، نوشاد عالم، شمس لون اور عالم نورحیدر سمیت دیگر ہنماؤں نے نیشنل پریس کلب اسلام آبادمیں مشترکہ پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ بلاول زرداری گلگت کی بات تو کرتے ہیں مگروہ اندرون سندھ کے حالات سے بے خبر ہیں۔
تازہ ترین