• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

مرتّب: عبدالعزیز ساحر

صفحات: 160، قیمت: 200روپے

ناشر:ادارۂ فروغِ معارفِ نظامیہ، اسلام آباد/ترگ شریف (میاںوالی)

سیّد انیس شاہ جیلانی، ضلع رحیم یار خاں کی تحصیل صادق آباد کے ایک موضع، محمّد آباد میں اُردو کی شمع جلائے بیٹھے تھے۔ ان کے اپنے عہد کے تمام قابلِ ذکر ادیبوں اور شعراء سے مراسم اور خط و کتابت تھی۔ زیرِتبصرہ کتاب میں ان کے 104خطوط شامل ہیں۔ مرتّب نے ان خطوط سے متعلق حواشی دے کر انہیں دو آتشہ کردیا ہے۔ یہ خطوط سیّد انیس شاہ جیلانی کے اسلوبِ اظہار کی جمالیاتی خوش آہنگی کا اظہاریہ ہیں، ایسا تخلیقی آہنگ اور اظہار کم کم دیکھنے میں آتا ہے۔ ان خطوط میں کتابوں کا ذکر بھی ہے اور شخصیات کا تذکرہ بھی۔ اس لحاظ سے یہ کتاب اُردو ادب کا ایک بہترین مرقّع بن گئی ہے۔ البتہ طباعت و اشاعت واجبی سی ہے۔

تازہ ترین