مصنّف: محمّد تاج لالہ
صفحات: 380، قیمت : 800روپے
ناشر: پورب اکادمی، اسلام آباد
یہ ایک مزدور رہنما اور سماجی کارکن کی خود نوشت ہے، جس میں انہوں نے اپنی زندگی کی روداد کے ساتھ ساتھ مُلک میں پیش آنے والے اہم سیاسی واقعات بھی بیان کردئیے ہیں۔ ان کا تعلق خطّہ ہزارہ سے ہے، لہٰذا ان کی تحریر میں ہند کو کے الفاظ بہ کثرت ملتے ہیں۔ نیز، اس خطّے کی تہذیب، روایات اور معاشرے کی جھلکیاں بھی نظر آتی ہیں۔ اس لحاظ سے یہ خودنوشت سے کہیں زیادہ ایک ایسی حوالہ جاتی کتاب بن گئی ہے، جو مختلف تہذیبوں کی کہانیاں بیان کرتی ہے۔ کتاب اچھے انداز میں شایع کی گئی ہے۔