مصنّف: عزیز اعجاز
صفحات: 368، قیمت: 600روپے
ناشر: رنگِ ادب پبلی کیشنز، اُردو بازار، کراچی
یہ تین ناولز کا مجموعہ ہے، جن کےنام پشیمان چاہتیں، ادھوری تصویر اور سازِ دِل ہیں۔ مصنّف ایک کہنہ مشق لکھاری ہیں۔ قبل ازیں ان کے چار شعری مجموعے شایع ہوچُکے ہیں۔ مستنصر حسین تارڑ نے ان کے بارے میں لکھا ہے، ’’بہت کم لوگ بہ یک وقت شاعری اور نثر نگاری میں کمالِ فن کے رتبے پر فائز ہوتے ہیں، عزیز اعجاز ان میں سے ایک ہیں۔‘‘ جہاں تک ان ناولز کا تعلق ہے، پڑھنے والوں کے لیے اس میں خاصی دِل چسپی کا سامان موجود ہے۔ کتاب اچھے انداز میں شایع کی گئی ہے اور ضخامت کے اعتبار سے قیمت نہایت مناسب ہے۔