• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سی پیک میں گلگت بلتستان کو بھی شامل کیا جائے، سردار نسیم

برسلز(نمائندہ جنگ)آزاد کشمیرگلگت بلتستان حکومت کے معاملات کو خارجہ امور کے ساتھ منسلک کیا جائے گلگت بلتستان کو آزادکشمیر جیسا لیکن مکمل بااختیار حصہ بنایا جائے اور وہاں سٹیٹ سبجیک رول جموں کشمیر شہری قانون 20اپریل 1927بحال کیا جائے۔ یہ بات جے کے ایل ایف کے ممبر ڈپلومیٹ کمیٹی سردار نسیم اقبال ایڈووکیٹ نے کہی انھوں نے کہا کہ سی پیک میں گلگت بلتستان کو بھی فریق بنایا جائے اور علاقہ کے لوگوں کا استحصال بند کیا جائے اس کے علاوہ تمام سیاسی اسیران کو غیر مشروط طور پر رہا کیا جائے اور آزاد کشمیر گلگت بلتستان اور بھارتی مقبوضہ کشمیر کے درمیان تمام قدرتی راستوں کو کھولا جائے انہوں نے کہا ہےکہ ایکٹ 74( موجودہ ایکٹ 2018 برائے آزاد کشمیر اور آرڈر 2009و 2018برائے گلگت بلتستان اور اقوام متحدہ کی قراردادوں و مسئلہ جموں کشمیر کے حوالے سے تمام اندرونی و بیرونی معاہدوں میں کسی بھی مقامی اسمبلی کو یہ اختیار حاصل نہیں ہے کہ وہ ریاست کے کسی بھی حصے یا پوری ریاست ( 84471مربع میل ) کے مستقبل کے متعلق کوئی فیصلہ کرے۔ بلکہ یہ حقوق صرف اور صرف منقسم اور مقبوضہ ریاست کے عوام کوحاصل ہے۔
تازہ ترین