اسلام آباد(جنگ نیوز) ملک میں سگریٹ نوشی کی حوصلہ شکنی کیلئے حکومت نے ایک اہم فیصلہ کرتے ہوئے اسموکرز پر گناہ ٹیکس عائد کرنے کا عندیہ دے دیا ہے۔پاکستان سگریٹ پر گناہ ٹیکس لگانے والا دنیا کا دوسرا ملک جبکہ فلپائن دنیا کا پہلا ملک ہے۔وزارتِ صحت کا کہنا ہے کہ گناہ ٹیکس سے جمع شدہ آمدن شعبۂ صحت پر خرچ کی جائے گی۔ٹیکس کے نفاذ سے سگریٹ مزید مہنگی ہونے کا امکان ہے۔ وزارتِ صحت گناہ ٹیکس کے نفاذ سے متعلق مختلف آپشنز پر غور کر رہی ہے۔