• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

سپریم کورٹ، ہندوؤں کی زمینوں پر قبضے، خورشید شاہ سمیت 46کونوٹس

اسلام آباد (نیوز ایجنسیاں) سپریم کورٹ نے سندھ میں ہندو برادری کی زمین پر قبضہ کرنے کے الزام میں پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما خورشید شاہ سمیت 46 افراد کو نوٹس جاری کرتے ہوئے جواب طلب کرلیا اور سماعت ایک ہفتے کیلئے ملتوی کر دی۔ رمیش کمار نے بتایا کہ صرف ایک ڈویژن میں 46شکایات درج ہوئیں ،سابق کمشنر سکھر نے بھی تصدیق کی۔ منگل کو چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں سپریم کورٹ نے سندھ میں ہندو برادری کی اراضی پر قبضے سے متعلق کیس کی سماعت کی۔ ایڈیشنل اٹارنی جنرل نے عدالت کو بتایا کہ لاڑکانہ میں ہندو برادری کی اراضی پر قبضہ کی رپورٹ تیار ہے۔ رمیش کمار نے کہا کہ لاڑکانہ ڈویژن میں 46 شکایات تھیں۔
تازہ ترین