• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’لفظ اقربا پروری استعمال کیا تو بہت لے دے ہوئی‘‘

چیف جسٹس پاکستان میاں ثاقب نثار نے زلفی بخاری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سماعت کے دوران ریمارکس دیے ہیں کہ ایک فیصلے میں لفظ اقربا پروری استعمال کیا تو بہت لے دے ہوئی۔

زلفی بخاری کی نااہلی سے متعلق کیس کی سپریم کورٹ آف پاکستان میں سماعت ہوئی جس میں زلفی بخاری سے متعلق وزیر اعظم عمران خان کے بیان پر نام لیے بغیر چیف جسٹس نے ریمارکس دیئے۔

چیف جسٹس نے مزید کہا کہ کسی کو افسوس ہوا ہے تو اس کے لیے عدالتی نظام میں تبدیلی نہیں کر سکتے، ہمارا کام انتظامیہ کی تضحیک کرنا نہیں، اقربا پروری تو ایک گراؤنڈ کے طور پر زیر بحث آیا تھا۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ اعتزاز احسن صاحب کیا آپ زلفی بخاری کے وکیل ہیں؟

اعتزاز احسن نے جواب دیا کہ جی میں زلفی بخاری کا وکیل ہوں، وہ معاون خصوصی ہیں، رکن اسمبلی نہیں، پہلے سو دن میں اس نوجوان نے بہترین کارکردگی دکھائی ہے۔

اعتزاز احسن عدالت کو بتایا کہ زلفی بخاری نے تعیناتی سے اب تک ساری تنخواہ ڈیم فنڈ میں دی ہے۔

چیف جسٹس نے مسکراتے ہوئے کہا کہ یہ تو بہت اچھا کیا۔

تازہ ترین