جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ فلسطینیوں سے اظہارِ یکجہتی کے لیے کوئٹہ میں کل ہمارا عظیم الشان ملین مارچ ہو گا۔
کوئٹہ میں جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن نے پارٹی کے میڈیا سیل کے نمائندوں سے خطاب میں کہا کہ پوری دنیا کو دکھائیں گے کہ فلسطین میں جو ظلم ہو رہا ہے اس پر ہم خاموش نہیں بیٹھیں گے۔
ان کا کہنا ہے کہ اسرائیل آج فلسطین میں جو ظلم و زیادتی کررہا ہے وہ ہمارے سامنے ہے۔
سرباہ جے یو آئی نے کہا کہ پوری دنیا کے مسلمان اس ظلم پر خاموش ہیں، مسلمانوں کو اس ظلم و زیادتی کے خاتمے کے لیے آگے آنا ہو گا۔
انہوں نے کہا ہے کہ پاکستان کے عوام اور جمعیت علمائے اسلام فلسطین کے عوام کے ساتھ تھے اور رہیں گے۔
جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا یہ بھی کہنا ہے کہ ہمارے ملک کی خود کی خارجہ پالیسی نہیں ہے، ہم دوسر ے کے مفادات کے لیے خارجہ پالیسی بناتے ہیں۔