• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چیف جسٹس سندھ ہائیکورٹ نے تعلیمی اداروں میں سہولتوں کی کمی کا نوٹس لے لیا

کراچی (اسٹاف رپورٹر) چیف جسٹس سندھ ہائی کورٹ جسٹس احمد علی شیخ نے سندھ کے مختلف علاقوں کے تعلیمی ادارے میں بنیادی سہولیات کی عدم دستیابی پر نوٹس لیتے ہوئے سیکرٹری تعلیم، ڈائریکٹر کالج حیدر آباد و دیگر سے جواب طلب کر کرتے ہوئے متعلقہ حکام سے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات فراہم کرکے رپورٹ پیش کرنے کا حکم دیدیا۔ چیف جسٹس نے متعلقہ تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات فراہم کرنے کا حکم دیتے ہوئے متعلقہ حکام تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات فراہم کرکے رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔ نوٹس میں کہا کہ حیدر آباد، سجاول، بدین و دیگر علاقوں کے تعلیمی اداروں میں بنیادی سہولیات نہیں۔ تعلیمی اداروں میں طلبہ و طالبات کے لیے واش روم تک نہیں۔
تازہ ترین