کوئٹہ (سٹی ڈیسک)واپڈا ایمپلائز یونین کا تعزیتی اجلاس زیر صدارت آغا سلطان شاہ ہوا جس میں سخی سلطان محمداسلام یوسفزئی صفدر کرد پیر محمد کاکڑ حاجی عبدالحکیم حاجی سلام عزیز احمد سارنگزئی آصف شاہوانی نصر اللہ بنگلزئی حاجی عبدالمجید یاسر شاہ حاجی غنی حاجی خیر محمد حضرت نور محمد اکرم اور دیگر عہدیداران اور کارکنان نے کثیر تعداد میں شرکت کی اجلاس میںمرحوم کی وفات پر گہرے رنج وغم کا اظہار کیا گیا اور کہا کہ مرحوم نے ساری زندگی محنت کشوں کی فلاح وبہبود اور ان کے حقوق کیلئے وقف کر رکھی تھی اور اول سے لیکر مرتے دم تک اپنے اصولی موقف پرڈٹے رہے اور کبھی بھی اپنے موقف میں کوئی تبدیلی نہیں لائی مرحوم ہمیشہ محنت کشوں کے حقوق اور بدعنوان ٹولہ اور کمپنی پر انتظامیہ کےخلاف اپنی آواز بلند کرتے رہے اورانہیں ظالموں اور ٹولہ کے خلاف آواز بلند کرتے ہوئے اپنی جان قربان کی مگر اصولی موقف سے پیچھے نہیں ہٹے۔