اسلام آباد( جنگ نیوز)وزیر مملکت برائے مواصلات مراد سعید نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان کو قومی دھارے میں لانے کیلئے پائیدار اور ٹھوس اقدامات شروع کر رہے ہیں۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نےگورنر گلگت بلتستان راجہ جلال حسین مقپون سے ملاقات میں تبادلہ خیال کرتے ہوئے کیا۔ مراد سعید نے کہا کہ گلگت بلتستان کو پاک چائنہ اکنامک کاریڈور میں شامل رکھا جائے گا۔