• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

چوری یا چھینے گئے موبائل فون بلاک کردیئے جائیں گے، پی ٹی اے

کراچی ( اعظم علی /نمائندہ خصوصی) پاکستان ٹیلی کمیونی کیشن اتھارٹی نے اعلان کیا ہے چوری شدہ اور چھینے گئے موبائل فون بند کردئیے جائیں گے جبکہ اسمگلڈ شدہ فون کی کسٹم ڈیوٹی ادا کرکے ریگولرائز کئے جاسکیں گے۔ پی ٹی اے ترجمان نے جنگ سے گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ پی ٹی اے نے ڈیوائز آئیڈنٹی فیکیشن ، ریجسٹریشن اینڈ بلاکنگ سسٹم میں ( ڈی آئی آر بی ایس )میں ایسا نظام روشناس کرایا ہے جس سے (DIRBS)کے تحت صارفین اپنے فون کا آ ئی ایم ای آئی نمبر آن لائن رجسٹر کراسکیں گے اس کے بعد چور ی شدہ فون کسی بھی تبدیلی کے باوجود ٹریک ہوجائے گا اور صارف سے معلوم کرکے اسے بند کردیا جائے گا۔
تازہ ترین