• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

جونس فیملی میں پریانکا کو خوش آمدید

بالی ووڈ کی نئی نویلی دلہن پریانکا چوپڑا کو ان کے دیور جو جونس کی جانب سے جونس فیملی میں بڑے خوبصورت انداز میں خوش آمدید کہا گیا ہے۔

پریانکا کے دولہے میاں کے چھوٹے بھائی جو جونس نے پیاری بھابھی کے نام انسٹا گرام پر نہایت خوبصورت ایک نوٹ لکھا اور ساتھ ہی نک جونس اور پریانکا کی ایک خوبصورت تصویر بھی پوسٹ کی۔


انہوں نے نوٹ میں لکھا ’ سپر شادی، دونوں کو پیار، کتنی پیاری جوڑی۔‘ صرف یہی نہیں انہوں نے پریانکا کو پیار سے پری پکارتے ہوئے اپنی فیملی میں خوش آمدید اور مبارک باد دی۔

جو جونس پریانکا کے بہت ہی اچھے دیور جی ثابت ہوئے، حال ہی میں انہوں نے ایک جارحانہ مضمون کے خلاف اپنی بھابھی کا دفاع کیا تھا۔

تازہ ترین