• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

’’گلگت بلتستان کو تمام صوبائی اختیارات ملنے چاہئیں‘‘

چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار نے کہا ہے کہ گلگت بلتستان سے متعلق یہ بہت قابل تحسین بات ہے، میں سمجھتا ہوں کہ تمام صوبائی اختیارات ملنے چاہئیں۔

سپریم کورٹ آف پاکستان میں گلگت بلتستان کی آئینی حیثیت سے متعلق کیس کی سماعت ہوئی، اٹارنی جنرل نے عبوری مجوزہ مسودہ سپریم کورٹ میں پیش کیا۔

عدالت نے مسودہ قانون کو حتمی شکل دینے کے لیے کمیٹی بنا دی، جس کے اٹارنی جنرل سربراہ ہوں گے،جبکہ اعتزاز احسن، سلمان اکرم راجا اورسیکریٹری کشمیر افیئرز ممبر ہوں گے۔

چوہدری افراسیاب ایڈووکیٹ، گلگت بلتستان کے وزیر قانون بھی کمیٹی کا حصہ ہوں گے۔

چیف جسٹس نے کہا کہ جو اختیارات باقی صوبوں کو حاصل ہیں وہی گلگت بلتستان کو حاصل ہوں گے، صرف ٹیکسز کے معاملے میں کچھ مسائل ہوں گے۔

سپریم کورٹ نے ہدایت کی کہ اٹارنی جنرل آفس میں جمعرات کو میٹنگ کی جائے۔

تازہ ترین