• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

گلگت بلتستان کو خطہ کشمیر سے الگ نہ کیا جائے، امجد مغل

مانچسٹر (علامہ عظیم جی) بھارت کو نہتے کشمیریوں پر ظلم کرنے کی چھوٹ مل چکی ہے۔ گلگت بلتستان خطہ کشمیر کے ساتھ ملحق ہے، اسے الگ نہ کیا جائے۔ ان خیالات کا اظہار جموں کشمیر تحریک حق خودارادیت فورم یورپ کے وائس چیئرمین اور کشمیری کمیونٹی کے ممتاز رہنما امجد مغل نے اپنے اخباری بیان و ’’جنگ‘‘ کے ساتھ گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ امجد مغل نے کہا۔ ہم خطے میں امن چاہتے ہیں، لیکن یہ کیسا امن ہے کہ ایک طرف کرتار پور کا بارڈر کھول کر امن کے گیت گائے جائیں، دوسری طرف بھارتی فوج مقبوضہ کشمیر میں درجنوں افراد کو شہید کردے۔ انہیں میلاد سیرت کے جلسے اور جمعہ نماز تک پڑھنے سے روکے اور قتل و بربریت روا رکھے۔ انہوں نے پوری دنیا کے کشمیریوں اور پاکستانیوں کو بھارتی ظلم پر رسمی آواز اٹھانے کے بجائے احتجاجی مہم رابطہ مہم جاری کرے اور امریکہ اقوام متحدہ برطانیہ یورپی ممالک پر موثر دبائو ڈالا جائے تاکہ وہ نہتے کشمیریوں پر ظلم بند کرے۔ جب تک مسئلہ کشمیر حل نہیں ہوجاتا اس وقت تک گلگت بلتستان کے مسئلے کو نہ چھیڑے۔
تازہ ترین