• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

بچوں سے متعلق مقدمات کیلئے شام کی عدالتیں قائم کیجائینگی،چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ

راولپنڈی(نمائندہ جنگ)چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ جسٹس محمد انوار الحق نے ہائی کورٹ راولپنڈی کی بلڈنگ میں نئی سڑک کا افتتاح کیا۔ اس موقع پر تقریب سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ سیشن کورٹ راولپنڈی میں شام کی عدالتوں کا قیام عمل میں لایا جا رہا ہے جو جوڈیشل سسٹم میں سنگ میل ہوگا۔ اس موقع پرلاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بنچ کے سنیئر جج جسٹس ملک شہزاد احمد خان نے اپنے خطاب میں اس عزم کاظہار کیا کہ قانون کی بالادستی کے لئے ہر ممکن کوشش کریں گے۔ انہوں نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ کی کاوشوں کو سراہتے ہوئے بچوں کے لئے شام کی عدالتوں کی تعریف کی، جسٹس شاہد محمود عباسی اور صدر بار حسن رضا پاشا نے بھی اس موقع پر خطاب کیا۔
تازہ ترین