• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن


عالمی شہرت یافتہ کم عمر ترین باکسنگ چیمپیئن پاکستانی نژاد برطانوی باکسر عامر خان آج اپنی 32ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔


عامر خان 8دسمبر 1986کو برطانوی کاؤنٹی گریٹر مانچسٹر میں پیدا ہوئے اور نسیم حمید اور حربی حیدی کے بعد وہ برطانیہ کے تیسرے کم عمر ورلڈ چیمپئن ہیں۔

عامر نے گیارہ سال کی عمر میں باکسنگ کھیلناشروع کی اور انگلش اسکول ،جونیئر اے بی بے ٹائٹلز کے علاوہ 2003میں جونیئر اولمپکس کے مقابلے میں گولڈ میڈل حاصل کیا۔

1976میں کولن جونز کے بعد محض 17برس کی عمرمیں2004میں برطانیہ کے سب سے کم عمر اولمپکس باکسر بنے۔

2005میں عامر خان نے باقاعدہ طور پر باکسنگ کیریئر کا آغاز کیا اور ڈیوڈ برلے کے خلاف اپنے پہلے میچ میں کامیابی حاصل کی۔

کامیابیوں نے نوجوان باکسر عامر خان کو شہرت کی بلندیوں پر پہنچا دیا اور 2009میں انہوں نے ڈبلیو بی اے انٹرنیشنل لائٹ ویٹ ٹائٹل حاصل کیا اورمحض 22سال کی عمر میں یہ اعزاز اپنے نام کرنے والے برطانیہ کے تیسرے کم عمر چیمپئن بن گئے۔

پروفیشنل کیریئر کے علاوہ عامر خان سماجی سرگرمیوں میں بھی اپنا خاطر خواہ حصہ ڈالتے ہیں ۔

تازہ ترین