• بانی: میرخلیل الرحمٰن
  • گروپ چیف ایگزیکٹووایڈیٹرانچیف: میر شکیل الرحمٰن

طلبہ کو بحث و مباحثہ کیلئے بھی ماحول فراہم کیا جائے، ڈاکٹر الطاف حسین

کراچی (جنگ نیوز )وفاقی اردو یونیورسٹی کے شیخ الجامعہ ڈاکٹر ایس الطاف حسین نے صیغہ فروغ معیار (QEC) کے تحت’’اساتذہ کو تدریسی عمل بہتر بنانے کی تربیت‘‘کے موضوع پر سیمینارسے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ اساتذہ کو چاہئے کہ وہ روایتی تعلیمی سرگرمیوں کے علاوہ طلبہ کو ایک ایسا ماحول فراہم کریں جہاں طلبہ کے لیے بحث و مباحثہ اور اپنے خیالات کو پیش کرنے کا موقع میسر ہو تاکہ طلبہ کے اندر پوشیدہ صلاحیتیں نمایاں ہوسکیں،انہوں نے کہا کہ ہماری کوشش ہے کہ جامعہ کے طلبہ کو تعلیم و تحقیق کے حصول کیلئے ہر ممکن سہولت فراہم کریں، پاکستان انسٹی ٹیوٹ آف انٹرنیشنل افیئرز کے سابق اعزازی معتمد ڈاکٹر امجد علی ثاقب،ڈائریکٹر صیغہ فروغ ِ معیار(کیو ای سی) ڈاکٹر کامران احسن ا ور اُمّ ِ کلثوم نے بھی خطاب کیا،ڈاکٹر امجد علی ثاقب نے اساتذہ اور طلبہ کو اپنے پیشے سے لگائو اور دلچسپی کا مشورہ دیا اور ان کو تدریسی صلاحیت کو بہتر بنانے کے طریقے سے آگاہ کیا،پروگرام کے اختتام پر اساتذہ اور طلبہ نے سوالات کئے جس کے ڈاکٹر امجد علی نے تفصیلی جوابات بھی دیئے۔

تازہ ترین